پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی سے پیپر آرٹ کے ذریعے ایک فنکار نے انوکھے انداز محبت کا اظہار کیا ہے۔
جیو کے مشہور ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کو ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔
یمنٰی زیدی آج کل ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ میں اپنے کردار’میرب‘ کو مداحوں کی جانب سے ملنے والے محبت کی وجہ سے اکثر ہی سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں ایک فنکار نے’آف اسٹائلز‘ کے نام سے موجود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں فنکار کو قینچی سے کاغذ کو کاٹ کر اداکارہ کی تصویر بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فنکار نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’میں 5 بار کوشش کرنے کے بعد پیپر آرٹ سے یہ تصویر بنانے میں کامیاب ہوا‘۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور پیپر آرٹ سے یمنٰی زیدی کی اتنی زبردست تصویر بنانے پر فنکار کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔