کام کے دوران تھکن کے باعث انگڑائی تو لی جاسکتی ہے لیکن اگر ایسا ٹی وی پر سب دیکھ لیں تو تھوڑا عجیب لگتا ہے۔
برطانوی نیوز چینل کی خاتون اینکر کی انتہائی معمولی سی لاپرواہی کے باعث انہیں ٹی وی پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون اینکر کے شو کے ایک سیگمنٹ کا دورانیہ اچانک چھوٹا کردیا گیا جس کا انہیں پتا ہی نہیں چلا اور کیمرا اچانک ان پر آگیا، جس کے بعد اینکر لوکویسا براک کو ٹی وی پر لوگوں نے انگڑائی لیتے ہوئے دیکھ لیا۔
اچانک اپنی غلطی کا احساس ہونے اور اسکرین پر غلط انداز جانے پر اینکر حیران اور پریشان ہوگئیں اور انہیں فوری طور پر کچھ سمجھ نہیں آیا اور وہ اس دوران شرمندہ بھی ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر بھی خاتون نیوز اینکر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔