• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بادشاہ کی تقریب تاجپوشی میں گھوڑا بدک گیا، ویڈیو وائرل


70 سال بعد برطانیہ میں ہونے والی شاہ چارلس کی تاجپوشی کی رسم کے دوران بدمزگی ہوگئی، تاجپوشی کے جلوس میں شامل ایک گھوڑا بدک گیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر تاجپوشی کے جلوس کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی شاہ چارلس سوم اور ملکہ کیملا کی تاجپوشی کے بعد ویسٹ منسٹر ایبے سے واپس بکنگھم پیلس جاتے ہوئے ان کے جلوس میں شامل ایک گھوڑا خوف کا شکار ہوکر بدک گیا اور بادشاہ اور ملکہ کی ایک جھلک کے منتظر ہجوم سے ٹکرا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہجوم کے شرکا بروقت پیچھے ہٹنے میں کامیاب ہوگئے، جس کی وجہ سے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ شاہ چارل سوم کو ہفتے کو برطانیہ کی 70 سال بعد پہلی تاجپوشی کے موقع پر برطانیہ اور دولت مشترکہ کے 14 ممالک کے بادشاہ کو تاج پہنایا گیا۔