• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسیب کی سنچری، پاکستان شاہینز کی زمبابوے اے کیخلاف بڑی برتری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وکٹ کیپر بیٹسمین حسیب اللہ کی کریئر بیسٹ سنچری کی بدولت پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹ پر461رنز بنائے تھے ۔ اسے 298رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ ہوم ٹیم163رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ شاہینز نے گزشتہ روز کے اسکور115رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی لیکن محمد حریرہ اپنے گزشتہ روز کے اسکور 60میں صرف4رنز کا اضافہ کرکے کیچ ہوگئے۔ عمیریوسف چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے65رنز بناکر روئے کیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ حسین طلعت آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74رنز بناکر وکٹر نیاؤنکی کا شکار بنے۔ انہوں نے اپنے اگلے ہی اوور میں 36پر قاسم اکرم کو بھی پویلین کی راہ دکھادی ۔ عامر جمال35رنز بناکر نیاؤنکی کی تیسری وکٹ بنے۔ حسیب اللہ کھیل کے اختتام پر 14چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 111رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین محمد علی 8رنز پر کھیل رہے تھے۔