کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا کراچی میں 9 روزہ تربیتی کیمپ جمعرات کوختم ہو گیا ہے۔ ٹیم جمعے کو کراچی سے ملائشیا روانہ ہو گی۔ اسکواڈ میں کومل خان (کپتان) ، زوفشاں ایاز ، علیشہ مختیار، اریشہ انصاری، فاطمہ خان ، ہانیہ احمر ، ماہم انیس ، ماہ نور زیب ، میمونہ خالد،مناہل، قرۃ العین، راویل فرحان، شہر بانو، طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں۔