کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عالمی چیمپئن محمد آصف کولمبو میں کھیلی جانے والی سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، جہاں جمعے کو ان کا مقابلہ میزبان کھلاڑی سری لنکا کے طحہ ارشاد سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں نیپالی کھلاڑی انکت مان کو3-5 سے قابو کیا تھا۔ سیمی فائنل میں محمد آصف نے ہم وطن محمد نسیم اختر کو سخت مقابلے کے بعد5-3سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔