• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کیلئے پاکستانی ٹیم میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی۔ قومی ٹیم جمعرات کو جنوبی افریقا سے وطن واپس پہنچ گئی۔ صائم ایوب اور حسیب اللہ زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ، امام الحق کی اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔ پاکستان اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرے گا۔ ساجد خان اور ابرار احمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔ میر حمزہ ، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے ۔