• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کی پہلی پرواز، بیٹے نے انمول لمحات ریکارڈ کرلئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بیٹے کے منہ سے نکلا پہلا الفاظ ہو یا پہلا قدم ہو، اسے اسکول کا پہلا دن ہو یا کوئی کامیابی باپ کا سر فخر سے اونچا ہوجاتا ہے، وہ دن اس کی زندگی کا یاد گار دن ہوتا۔ ایسے میں اگر کوئی بیٹا اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے باپ کے لئے کچھ کرئے تو اس باپ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں ایک بیٹے اور باپ کی جوڑی کو دیکھا جاسکتا ہے، جس میں بیٹے نے اپنے باپ کو پہلی بار جہاز کا سفر کرتے ریکارڈ کیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ بیٹے نے پہلی بار اپنے والد کو جہاز کے سفر کے لئے راضی کیا اور انہیں لے کر ممبئی اپنے گھر پہنچ گیا، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اپنے گھر میں اپنا کمرہ دیا۔

ویڈیو میں باپ کو پُرسکون انداز میں بیٹے کے کمرے کی کھڑکی سے باہر کے نظارے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


ویڈیو میں بیٹے کی خوشی کا جو عالم تھا سو تھا، لیکن اپنے قابل بیٹے اور اس کی کامیابی کو دیکھ باپ کی بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ آپ ایک قابل فخر بیٹے ہیں۔

ویڈیو کو 13 لاکھ ویوز اور 26 ہزار لائکس ملے ہیں۔