کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کے ہمراہ وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ اسحق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور اعظم تارڑ بھی موجود تھے،وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایم کیو ایم وفد کو مردم شماری کی مکمل شفافیت کی یقین دہانی کروائی گئی،ایم کیو ایم پاکستان وفد کی جانب سے حالیہ مردم شماری پر وزیراعظم کو اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ سندھ میں انتظامیہ کا کراچی و شہری سندھ کی درست مردم شماری کے حوالے سے رویہ متعصبانہ ہے۔