معروف پاکستانی اداکار، گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر نے سابق وفاقی وزیر، رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کے گرفتاری سے بچاؤ کے لیے بھاگنے پر دلچسپ پیروڈی ویڈیو بنائی ہے۔
علی گُل پیر اپنے کونٹینٹ سے اکثر اوقات ہی عوام کو ہنسنے کا موقع فراہم کرتے نظر آتے ہیں، انہوں نے اب ایک بار پھر ایک سنجیدہ واقعے کو اپنی حسِ مزاح سے دلچسپ بنا دیا ہے۔
گزشتہ روز معروف سیاستدان فواد چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت کے بعد جب فواد چوہدری احاطہ عدالت سے گاڑی میں بیٹھ کر باہر جانے لگے تو اُنہیں دوبارہ گرفتار کرنے کے لیے پولیس آگے بڑھی جس پر فواد چوہدری نے حاخر دماغی کا مظاہرہ کیا اور بھاگ کر دوبارہ سے اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گئے۔
فواد چوہدری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے ہی خوب وائرل ہے۔
علی گُل پیر نے اس پر پیروڈی بناتے ہوئے اسے نیا رنگ دے دیا ہے۔
علی گُل پیر نے اپنی اس پیروڈی ویڈیو میں فواد چوہدری کو بھاگتے ہوئے دکھایا ہے اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘جب آپ اپنے مقروض دوست سے اپنی رقم واپس مانگتے ہیں‘۔