• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہروں کو گھر کا بجٹ خود مینٹین کرنا چاہیے: روبینہ اشرف

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد ابتدائی 2 برس کسی بھی لڑکی کی زندگی کے مشکل ترین سال ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے حالات ہمیشہ سے اچھے نہیں تھے، بلکہ شادی کے شروع میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب مہینے کے 15 دن گزرنے کے بعد ہمارے پاس کچھ نہیں ہوتا تھا اور اگر ایسے میں کوئی تقریب آجائے تو ہم خالی ہاتھ ہوتے تھے۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی لڑکی کے لیے شادی کے بعد ابتدائی 2 برس زندگی کے مشکل ترین سال ہوتے ہیں، اس وقت ہر چیز بہت اچھی لگتی ہے۔محبت، گھر بنانا، پیار بھرے جذبات لیکن دونوں میاں بیوی اکثر ایک ہی مسئلے گھر کے بجٹ میں پھنس جاتے ہیں۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ مشکل اس وقت بڑھ جاتی ہے جب گھر میں ایک کمانے والا ہو اور محدود آمدنی میں گزارا کرنا اور اسی میں بچت بھی کرنی ہو۔ طارق مجھے محدود رقم دے کر کہہ دیا کرتے تھے کہ تمہیں اسی میں گزارا اور بچت کرنی ہے۔

روبینہ اشرف نے نوبیاہتا جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ لڑکیوں کو میرا مشورہ پسند نہیں آئے گا لیکن شوہروں کو خود بجٹ مینٹین کرنا چاہیے۔ انہیں (کمانے والے کو) چاہیے کہ اپنی آمدنی واضح طور پر اپنی بیوی کو بتائیں اور کتنا خرچ کرنا ہے اور کتنی بچت اس کا فیصلہ مل کر کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید