• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکھا کی امراؤ جان کی دوبارہ ریلیز پر اسی انداز میں پریمیئر میں شرکت

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا نے اپنی 1981ء کی فلم امراؤ جان کی دوبارہ ریلیز کے موقع پر خود کو اسی انداز میں تیار کیا۔

اس فلم کے تھیٹر پر دوبارہ پریمیئر کی تقریب جمعرات کی شب ممبئی میں منعقد ہوئی، تقریب میں بالی ووڈ کے معروف اداکار بشمول عامر خان، عالیہ بھٹ، تبو اور ہیما مالینی بھی موجود تھیں۔

بالی ووڈ ستاروں کی موجودگی نے اس ریڈ کارپٹ تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔

دلکش ریکھا تقریب میں اپنی 1981ء کی کلاسک فلم کے مشہور کردار سے مشابہہ لباس پہن کر شریک ہوئیں۔

اس موقع پر تمام نگاہیں ان کی جانب تھیں، ان کی موجودگی بذاتِ خود ان کی اس آئیکونک پرفارمنس کو بہترین خراجِ تحسین تھا۔

واضح رہے کہ ہدایت کار مظفر علی کی یہ ماسٹر پیس فلم  27 جون کو تھیٹرز پر دوبارہ ریلیز کی گئی ہے۔

اس فلم کو نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا نے نیشنل فلم ہیریٹیج مشن کے تحت بحال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر 70 سالہ ریکھا نے منیش ملہوترا کا تیار کردہ شاندار سفید اور سنہری انارکلی جیسا لباس پہنا ہوا تھا، انہوں نے سیمی گریوال، نصرت بھروچا کے ساتھ پوز دیے، بعدازاں تبو کو گلے لگایا اور انیل کپور کے ساتھ رقص کیا جبکہ موسیقار اے آر رحمٰن کے ساتھ سیلفی بنوائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید