• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی اڑان اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلے جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر یکمشت 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 305 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 293 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 305 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 599 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید