• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو کی کل پاکستان آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس دو روزہ دورے پر منگل کو لاہور پہنچیں گے۔ گریگ بارکلے کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے جس میں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کے دو اعلی ترین افسران ایک ساتھ پاکستان آرہے ہیں ۔ یہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور آئی سی سی ڈائریکٹر نجم سیٹھی ، چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر اور پی سی بی کے دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔ گریگ بارکلے پندرہ سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں۔ گریگ بارکلے منگل 30 مئی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کریں گے۔