• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے ’یومِ تکبیر‘ کے موقع پر نواز شریف کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ’یومِ تکبیر‘ کے موقع پر والد، ن لیگ کے بانی رہنما میاں محمد نواز شریف کی یادگار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی شیئر کی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

نواز شریف کی یہ ویڈیو اُس وقت کی ہے جب وہ ملک کے وزیرِاعظم تھے۔

نواز شریف اس ویڈیو میں 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جانے کے بعد قوم کو خوشخبری سنا رہے ہیں۔


اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’قوم کو ناقابلِ تسخیر دفاع کے 25 سال مبارک ہوں۔‘