• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت آٹا اسکیم، مبینہ بےضابطگیوں کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب نے حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں مبینہ بےضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، نیب ٹیم نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر پہنچ کر عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی۔

فلور ملز ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم دو گھنٹے فلور ملز ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس میں رہی اور سستے آٹے کا ریکارڈ اور معلومات طلب کیں۔

ایسوسی ایشن نے ٹیم کو گندم کے حصول اور آٹے کی پسائی کے عمل سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل نیب ٹیم محکمہ خوراک سے تحقیقات کر چکی ہے، ذرائع کے مطابق چند روز میں فلور ملز مالکان، ڈیلرز اور بیوروکریسی کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 80 ارب کی آٹا اسکیم میں  24 ارب کی خوردبرد کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید