پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران علامہ ناصر عباس نے بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی چیئرمین سے ملاقات کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس ملاقات کو اچھی شروعات کہتے ہیں، ہم اسے ویلکم کرنا چاہتے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےمجھے اور محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کرنے یا احتجاج کرنے کا اختیار دیا ہے۔