• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: جاپان کے قومی دن اور شہنشاہ کی سالگرہ کی تقریب، صدر مملکت کی شرکت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جاپان کے قومی دن اور شہنشاہ جاپان کی 66ویں سالگرہ کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف زرداری نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ جاپان ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا، آفات میں مدد پر جاپان کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 سے زائد جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جاپانی کمپنیوں کی موجودگی پاکستان پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، پاکستان جاپان کی تحقیقی مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جاپان نے روایات اور جدت کو ایک ساتھ اپنایا، جاپانی عوام کے نظم وضبط اور وقار کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، دہائیوں پر محیط سفارتی تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

صدر زرداری نے جاپان کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر وزیراعظم سنائے تاکیشی کو مبارک باد دی۔ تقریب کے اختتام پر شہنشاہ جاپان کی سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

اس سے قبل جاپانی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے لیے ہم خیال ملکوں کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں، حکومت جاپان پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ جاپان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوا، وزیر تجارت جام کمال اور ہارون اختر نے بھی جاپان کے کامیاب سرکاری دورے کیے، ایشین گیمز میں پاکستانی وفد کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

جاپانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے آغاز سے جاپان پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے، 

قومی خبریں سے مزید