• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی ایل کو خسارہ، عیدالضحیٰ پرمویشی منڈ یوں کیلئے فنڈز نایاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن مالی مشکلات کاشکار ہے ،عید الضحٰی پر مویشی منڈیوں کے قیام کے لیے فنڈزکمی کا سامنا ہے،کمشنر نے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلہ میں لکھا گیا لاہور میں ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے گزشتہ سال 13 مویشی منڈیاں فعال کی گئیں تھیں۔موجودہ ملکی حالات اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ایم سی ایل سالانہ ریونیو ٹارگٹ پورے نہ کر سکا۔اربن جائیدادوں کے ایکسائز ٹیکس ریونیو کم ہونے سے ایم سی ایل لاہور کو خسارے کا سامنہ رہا۔جائیدادوں کی رجسٹریشن میں کمی کے باعث بھی مالی خسارے کا سامنا ہے۔مویشی منڈیوں کو فعال کرنے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے محکمہ بلدیات سے 2 ارب کا بجٹ مانگ لیا ۔مراسلہ کے مطابق مویشی منڈیوں کی لائٹنگ اور جنریٹرز فیولنگ کے لیے ایک ارب 9 کروڑ 20 لاکھ مانگے گئے۔ٹینٹ کھرلیاں سمیت دیگر انتظامات کی مد میں 53 کروڑ 70 لاکھ کا بجٹ مانگاگیا۔13 مویشی منڈیوں میں سول ورکس کے لیے 16 کروڑ کا بجٹ مانگا گیا ہے۔

لاہور سے مزید