• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کی ہلاکت وتشددکامعاملہ،ینگ ڈاکٹرزکااحتجاج جاری، مریض پریشان

لاہور(خصوصی نمائندہ،کر ائم رپو رٹرسے) چلڈرن ہسپتال میں مریضِ بچے کی ہلاکت کامعاملہ،ڈاکٹراورعملے پرتشدد کیخلاف ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا،سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کوپریشانی کاسامنا کرناپڑا۔اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد پروفیسر اشرف نظامی، پروفیسر شاہد ملک، نائب صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر سلمان کاظمی نے ڈاکٹر تنظیموں کے ہمراہ وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم اور سیکرٹری پنجاب علی جان خان سے ملاقات کی۔وفد نے حکومتی اکابرین سے مندرجہ ذیل مطالبات پیش کیے۔مقدمہ میں انسدادِ دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی جائیں، پروٹیکشن بل کو فی الفور نافذ کیا جائے۔اس حوالے سے نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پر تشدد کرنے والا سندھ پولیس کا اے ایس آئی ہے، جسے نوکری سے فارغ کروانے کے لئے سنددھ حکومت کو خط لکھ دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ چلڈرن ہسپتال میں مریضِ بچے کی ہلاکت پر لواحقین کے ڈاکٹر اور عملے پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے دوسرے روز بھی سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو احتجاجاًبندرکھاگیا۔