• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

  حکمران اخراجات کنٹرول کریں تو ملک میں بہتری آ سکتی ہے، سعد رضوی

لاہور (خبرنگار)تحریک لبیک کا مہنگائی بے روزگاری، لاقانونیت کے خلاف حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا پاکستان بچاؤ مارچ بہاولپور شہر پہنچ گیا۔لیاقت پور سے روانگی سے قبل حافظ سعد رضوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اخراجات کنٹرول کریں تو ملک میں بہتری آ سکتی ہے۔ اگر اس ملک میں میثاق جمہوریت ہوسکتا ہے تو میثاق معیشت کیوں نہیں ہوسکتا،کس نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم یف کے بغیر آگے بڑھ نہیں سکتا۔ جن کی زندگی کا مقصد مغربی ایجنڈے کی تکمیل، بیرونی آقاؤں اور یہود و ہنود کی غلامی ہے ان سے ہم جان چھڑوا لیں تو آئی ایم ایف سے جان چھڑوانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ قوم کے پیسے لوٹ کر باہر لے جائیں گے تو پھر قوم بھی یہی سمجھے گی کے ہمارا مستقبل بیرون ملک ہے۔قوم کے وسائل کو اگر قوم پر خرچ کیا جائے گا تو ریونیو بھی اکھٹا ہوگا۔موجودہ حکمرانوں کو اپنی ترجیحات اور اخراجات کو کنٹرول کرناہو گا۔اس کے بعد ہی ملک کچھ بہتر ی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔ سعد رضو ی نے کہا کہ پاکستان بلاول ہاؤس کیلئے بنا نہ جاتی امراء اور نہ بنی گالہ کیلئے بنا ہے یہ محمد عربی ؐکے دین کیلئے بنا ہے۔ یہاں نہ تیر چلے گا، نہ بلا اور نہ ہی شیر چلے گا۔ظلم کا خاتمہ ہورہا ہےقوم جاگ چکی ہےفیصلے کی گھڑی نزدیک ہے۔ہم قوم کے ساتھ مل کر پاکستان بچائیں گے۔