• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیتا مارشل نے انگریزی کا پرچہ نہ دینے کی وجہ بتا دی


پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران سال اول میں انگریزی کا پرچہ جان بوجھ کر نہیں دیا تھا۔

اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنے ماضی سے دلچسپ یادیں اپنے مداحوں کے ہمراہ شیئر کیں۔

میزبان نے اداکارہ سے ان کے پہلے ہوائی سفر کی پُر مزہ کہانی دریافت کی کہ ان کا پہلا ہوائی سفر کیسا رہا؟

میزبان کے سوال پر سنیتا مارشل نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا ہوائی جہاز کا سفر گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران کیا۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب انہیں ان کے پہلے کمرشل کی آفر ہوئی، اس وقت گیارہوں جماعت کے امتحانات تھے اور اس وقت انہیں 2 دن کے لئے کمرشل شوٹ کروانے کے لئے سنگاپور جانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ایسا موقع بار بار نہیں ملتا اس لئے گھر والوں کی رضامندی سے انگریزی کا پرچہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاہم اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے دیگر پرچے دیئے اور انگریزی کا مذکورہ پرچہ اگلے سال بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے ساتھ دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید