کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر روانہ ہوئے، پاکستان میں ترک سفیر نے وزیراعظم کو ترکیہ روانگی کے وقت رخصت کیا۔ شہباز شریف ترک سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔