• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مصباح ارشد مس پاکستان اوور سیز، سفینہ شاہ مس پاکستان ورلڈ، بینش جارج مس پاکستان یونیورس اور علینہ خان نے مس ٹرانس ویمن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لاہور میں ہونے والی مقابلہ حسن کی تقریب میں خواتین کو تاج بھی پہنائے گئے۔

ماڈلز اور ٹرانس ویمن نے ایونٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے فیشن کی دنیا میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔

مس ٹرانس پاکستان 2023ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی علینہ خان نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 31 مئی 2023ء ایک یادگار رات ہے جب مجھے تاج پہنایا گیا، یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا، مجھے مس ٹرانس پاکستان 2023ء کا خوبصورت خطاب ملا ہے۔