• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعینات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات کردیا۔

خیبر پختونخوا میں چیف سیکریٹری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

 وہ اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں سیکریٹری تعینات تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکریٹری تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، ان کی تعیناتی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کا تعلق ضلع مردان خیبر پختونخوا سے ہے۔

دوسری جانب اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے افسر محمد یحی اخونزادہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردی گئیں، محمد یحی اخوانزادہ کو فاٹا کونسل کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

 گریڈ 19 کے افسر خواجہ سکندر ذیشان کی خدمات پنجاب سے لے کر کے پی حکومت کے حوالے کردی گئیں، گریڈ 18 کے افسر میجر ریٹائرڈ اورنگزیب کی خدمات بھی کے پی حکومت کے سپرد کردی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید