• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کے چمکنی میں واقع آبائی گھر پر گزشتہ شب  پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس روایات سے ہٹ کر کام کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید