• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین اداکار ولی شیخ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لُٹنے کے بعد پولیس حکام پر برس پڑے اور مویشی منڈی جانے والوں کے حفاظتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔

کامیڈین ولی شیخ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی روداد سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر انڈس چوک سے پہلے گزر رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا جس کی انہوں نے ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان سے گھڑی، موبائل فون اور 85 ہزار روپے نقدی جبکہ ان کے ساتھی کا موبائل فون اور 5 ہزار نقدی لوٹ لی۔

ان کا کہنا ہے کہ نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی قائم کرنے سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے انہیں آئے دن چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سامنا ہے انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد پکڑا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید