• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
صبور علی، فائل فوٹو
صبور علی، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے ماں بننے میں رکاوٹ کی وجہ بتادی۔

 گزشتہ سال اداکار علی انصاری سے شادی کرنے والی صبور علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اُنہوں نے اس انٹرویو کے دوران اپنے سیر و تفریح کے شوق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری والدہ کے لیے میرے اور سجل کے ساتھ سفر کرنا مشکل تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ بچوں کے ساتھ سفر کرنا کافی مشکل ہے بلکہ اگر آپ کے ساتھ ایک بھی بچہ ہے تو آپ آسانی سے سفر نہیں کر سکتے۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اس لیے میری خواہش ہے کہ میں بچوں کی پیدائش کرنے سے پہلےجتنا ہو سکتا ہے سفر کروں گی کیونکہ بچوں کی پیدائش کے بعد سفر کرنا مشکل ہوگا‘۔

واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری گزشتہ برس رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں اور اب اس جوڑی سے ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے منصوبے کے بارے میں سوالات کیے جارہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید