محکمہ ایکسائز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق نیب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام پر موجود گاڑیوں کی تفیصل لاہور سمیت پنجاب بھر سے طلب کی تھی۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ 22 گاڑیاں فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔
ذرائع کے مطابق شفقت محمود کے نام پر 4، عمر ایوب اور فواد چوہدری کے نام پر 1،1 گاڑی رجسٹرڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے نام پر 2 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔
نیب نے مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کےلیے محکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ محکمہ ایکسائز نے موقف اختیار کیا کہ تمام دفاتر سے تفصیلات جمع کرکے نیب کو بھجوا دی گئیں۔