• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، ادویات بھرے کنٹینرز بھی تحویل میں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔ 

کنٹینر مالکان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ادویات سے بھرے کنٹینرز بھی تحویل میں لے لیے۔

کنٹینر مالکان نے کہا ہے کہ کنٹینرز راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے ادویات لے کر آئے تھے۔ گرمی کے باعث کنٹینرز میں موجود ادویات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہم سے کنٹینرز کی چابیاں اور کاغذات بھی لے لیے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس، بلٹی رسید سمیت دیگر دستاویزات بھی پولیس نے لے لیں۔

وزیر داخلہ کے اسلام آباد پولیس کو ادویات کے کنٹینرز ریلیز کرنے کے احکامات

بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا۔ 

محسن نقوی نے تحویل میں لیے گئے ادویات کے کنٹینرز فوری ریلیز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ دواؤں کے کنٹینرز اور گاڑیوں کو کسی صورت نہ روکا جائے۔ متعلقہ پولیس و انتظامی حکام اس ضمن میں ہدایات پر من وعن عمل یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید