• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ فراڈ: چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فراڈ کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت 21 جون تک منظور کر لی۔

دورانِ سماعت چیئرمین تحریک انصاف لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ کل چیئرمین کو 11 مقدمات میں اسلام آباد میں پیش ہونا ہے، عدالت ہمیں حفاظتی ضمانت زیادہ وقت کے لیے دے۔

حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد چیئرمین تحریکِ انصاف لاہور ہائی کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فراڈ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے آج ہی مقرر کی تھی۔

ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانے میں فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

درخواست میں 15 دن کی حفاظتی ضمانت کی استدعا کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید