• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر سے فرید پراچہ کی ملاقات ملتان روڈ کے مسائل سے آگاہ کیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی قیادت میں وفد نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔وفد میں ضیاالدین انصاری،ذکر اللہ مجاہد،عبد العزیز عابد بھی شامل تھے۔جماعت اسلامی کے وفد نے کمشنر لاہور کو ملتان روڑ کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔کمشنر محمد علی رندھاوا نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ منصورہ سے متصل ایریا میں فی الفور سپیڈ بریکرز بنائے جائیں۔
لاہور سے مزید