• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ یوسف نے شہروز سبزواری کے مہنگائی سے متعلق بیان کی حمایت کردی


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنے سابقہ مہنگائی سے متعلق متنازع بیان کی وضاحت پیش کی تو ان کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سائرہ یوسف نے بھی ان کی حمایت کر دی۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’بے بی لیشس‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

تشہیری مہم کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے اداکار شہروز سبزواری سے ان کے مہنگائی سے متعلق متنازع بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

میزبان کے سوال پر اداکار نے وضاحت پیش کی کہ مہنگائی بہت ہے اور میں محنت سے کمانے والوں کی قدر کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ہرگز مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا بلکہ میرا مقصد یہ تھا کہ ہم جس بھی حال میں رہیں ہمیں ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے، جب ہم اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں تو وہ ہمیں اور نوازتا ہے۔

شہروز سبزواری کی جانب سے وضاحت پیش کرنے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سائرہ یوسف نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بالکل وہ بات تو  درست تھی، ہمیں ہر حال میں شکرادا کرنا چاہیئے اور صبر سے کام لینا چاہیئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید