• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوں گے، احسن اقبال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر یا نومبر میں انتخابات ہوں گے۔

احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات کروانا کسی کے چاہنے یا نہ چاہنے کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین واضح ہے انتخابات ہوں گے، جو نگران حکومت آئے گی اس کا مینڈیٹ آئین کے مطابق دیے گئے وقت میں انتخابات کروانا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان ضرور واپس آئیں گے، ن لیگ اپنے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات لڑے گی۔

قومی خبریں سے مزید