پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 10 دن سے ایک ہی شلوار قمیص پہنی ہوئی ہے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 6 فٹ کا سیل ہے میری ٹانگیں بھی اُس میں سیدھی نہیں ہو سکتیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ میری ادویات مجھ تک نہیں پہنچ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاؤں سوجھ گئے ہیں، کارڈیالوجی میں ٹیسٹ بھی آدھے ہوئے ہیں۔