• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن مہم کو نواز شریف لیڈ کریں گے، وزیر قانون

فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کو لیڈ نواز شریف کریں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) شواہد اکٹھے کر لے پھر اس کی سفارشات پر عملدر آمد کریں گے۔ 

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں ان کے متعلق قانونی امور پر گفتگو ہوئی۔ منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر ایک شخص کو لانے کیلئے ایک کھیل کھیلا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ واپسی کے حوالے سے نواز شریف جو روڈ میپ دیں گے، اس پر عمل ہوگا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن مہم کو لیڈ نواز شریف کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید