جنوبی افریقا سے پاکستان آئے شہری کے اغوا برائے تاوان کے مقدمے کے مفرور ملزم نے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں سرینڈر کردیا۔
عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، دیگر ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
ملزمان کے خلاف 2021ء میں تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔