پاکستانی معروف نوجوان گلوکار کراچی میں مداحوں میں گِھر گئے۔
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ کیفی خلیل نے راتوں رات اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا ہے۔
کیفی خلیل کے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گائے گئے گانے ’کنا یاری‘ کے بعد گانے ’کہانی سنو‘ نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔
کیفی خلیل کی سوشل میڈیا پر گزشتہ شب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اُنہیں اپنے ڈائی ہارڈ فینز میں گھرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کیفی خلیل کے آس پاس مداحوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین کیفی خلیل کو دبوچے ہوئے ہیں اور سیلفیز بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔