• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا، ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(فائل فوٹو)۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(فائل فوٹو)۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمارے ارد گرد بہت بڑی فوجی موجودگی قائم کی ہے، ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ 

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب اسرائیل نے حملہ کیا تھا ہم نے تب بھی ہتھیار نہیں ڈالے تھے، یہ لوگ ناکام تجربہ دُہرانا چاہتے ہیں تو اب بھی بہتر نتیجہ نہیں ملے گا۔ 

عباس عراقچی نے کہا ہم اب پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں۔ اس میں کسی کی فتح نہیں ہوگی، جنگ ہوئی تو یہ تباہ کُن ہوگی، امریکی اڈے پورے خطے میں موجود ہیں۔ 

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اس تنازع میں پورا خطہ شامل اور صورتحال بہت خطرناک ہوجائے گی۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازع کا حل بات چیت اور سفارت کاری میں ہی ہے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن پُرامن جوہری استعمال کا حق نہیں چھوڑیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید