کوئٹہ میں چوروں نے چلتی گاڑی سے بکرا چوری کرلیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے چلتی ہوئی ڈبل کیبن کے پائیدان پر چڑھا اور بکرا اٹھا کر چھلانگ لگادی۔
جس کے بعد چور پیچھے آنے والے ساتھی کی موٹر سائیکل پر بکرے سمیت سوار ہو کر فرار ہوگیا۔
چلتی گاڑی سے بکرے کی چوری کا یہ واقعہ کوئٹہ کے سریاب روڈ کے قریب پیش آیا۔