کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت اور امریکا کے مشترکہ بیان پر احتجا ج کرتے ہوئے پیر کو امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کی دفتر خارجہ طلب کرکے مشترکہ بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے مشترکہ بیان میں پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔امریکی دفتر خارجہ کے بیان کے یہ ریمارکس بھارت امریکا مشترکہ بیان پر پاکستان کے احتجاج کے تناظر میں اہمیت کے حامل ہیں، بھارت امریکا مشترکہ بیان کے بعد امریکی رائے عامہ میں صدر بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاکہ انہوں نے مودی سے ملاقات کے دوران بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کو نظرانداز کیا گیا۔