• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پب جی گیم سے دوستی، پاکستانی خاتون 4 بچوں سمیت بھارت پہنچ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک)مشہور ویڈیو گیم ’پب جی‘ کے ذریعے بھارتی شہری سے دوستی کر کے بھارت جانے والی پاکستانی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی خاتون اور اُس کے چار بچوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ پاکستانی خاتون اور اُس کے چار بچے گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ انہیں ایک مقامی شخص کی جانب سے مبینہ طور پر پناہ دی گئی تھی، جس سے اُس پاکستانی خاتون کی آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔

پولیس نے پاکستانی خاتون کو پناہ دینے والے مقامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے ڈپٹی پولیس کمشنر سعد میا خان نے بتایا کہ پاکستانی خاتون اور مقامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خاتون کے چار بچے بھی پولیس کے پاس ہیں۔پاکستانی خاتون جس کی عمر 20 سے 30 کے سال کے درمیان ہے، اُس کی بھارتی شہری سے پب جی گیم کے ذریعے دوستی ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید