• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلتے ہوئے آدمی نے 100 میٹر دوڑ کر ایک ساتھ 2 عالمی ریکارڈز بنا لیے

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

فرانسیسی فائر مین جوناتھن ویرو نے 17 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑ کر ایک ساتھ دو عالمی ریکارڈز توڑ دیے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، جوناتھن ویرو نے 17 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑ کر اور پھر آکسیجن کی فراہمی کے بغیر اپنے پورے جسم پر آگ لگے ہوئے مزید 172 میٹر تک دوڑ جاری رکھ کر ایک ساتھ دو نئے عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

39 سالہ فائر فائٹر جوکہ پارٹ ٹائم اسٹنٹ مین بھی ہیں، اُنہوں نے یہ دونوں ریکارڈز اپنے آبائی شہر ہوبورڈن میں توڑے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جوناتھن ویرو کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دیکھ کر صارفین حیران نظر آ رہے ہیں۔