• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرکاری ایمبولینس میں منشیات اسمگل کرنے کا انکشاف


کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے سرکاری ایمبولینس کے ذریعے چھالیہ اور منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پولیس نے کارروائی کے بعد سرکاری ایمبولینس میں منشیات لے کر جانے والے افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ سرکاری ایمبولینس کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

ماڈل کالونی میں اسنیپ چیکنگ پر موجود پولیس موبائل نے سرکاری ایمبولینس کو مشکوک جان کر روکا، تلاشی کے دوران ایمبولینس سے بھاری مقدار میں منشیات اور مضر صحت گٹکا بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ اس دوران گاڑی میں سوار دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے موچکو کے علاقے سے مضر صحت گٹکا اور منشیات خریدی تھی جسے سرکاری ایمبولینس کے ذریعے سجاول منتقل کیا جا رہا تھا، ضبط ہونے والے سرکاری ایمبولینس سول اسپتال سجاول کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید