• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کی ایمبولینس اور ڈرائیور 5 روز سے لاپتہ ہونے کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سجاول کی ایمبولینس 5 دن سے ڈرائیور سمیت لاپتہ ہے، محکمہ صحت نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈی ایچ کیو اسپتال سجاول کی 5 روز سے ڈرائیور سمیت سرکاری ایمبولینس کی گمشدگی کا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے نوٹس لے لیا اور انکوائری کےلیے 3 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایمبولینس اور ڈرائیور کی مبینہ طور پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں، ان الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور 5 دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید