• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی نے ملازمین کو بنا تنخواہ کٹوتی 9 دن کی چھٹی دیدی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا میں سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی نے اپنے ملازمین کو بنا تنخواہ کٹوتی 9 دن کی چھٹی دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفونیا میں قائم کمپنی نے اپنے ملازمین کو آرام اور تازہ دم ہونے کی غرض سے چھٹیاں دیں۔

سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی نے ملازمین کو یکم جولائی سے 9 جولائی تک چھٹیاں دینے کے بارے میں ای میل کر کے آگاہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے تسلیم کیا کہ ایسا کرنے کے کام میں تاخیر ہو سکتی ہے لیکن پھر بھی اس نے ملازمین کی آسانی اور فلاح کو ترجیح دی۔

سوشل میڈیا پر صارفین امریکی کمپنی کی اس معاملے پر خوب تعریف کر رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید