جنگلی حیات کی دلچسپ اور عجیب و غریب ویڈیوز اور تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔
حال ہی میں 20 شیروں کی ایک قطار بنا کر دریا سے پانی پیتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جنوبی افریقہ کے ایک علاقے’مالا مالا‘ میں بنائی گئی ہے۔
لیٹیسٹ سائٹنگ نامی ایک یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 20 شیر جوکہ ایک کے بعد ایک دریا کے کنارے پانی پینے آتے ہیں پھر ایک قطار بنا کر ایک ساتھ دریا سے پانی پینے لگتے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں یہ لکھا ہے کہ چینل کے سی ای او نداو اوسینڈریور نے یہ ویڈیو بنائی ہے۔
کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ مالا مالا میں اپنے سفر کے آخری روز ایک صبح کے وقت ایک تیندوے کی تلاش میں تھے جوکہ نہ مل سکا لیکن پہلے اُنہوں نے ہاتھیوں کے ایک خاندان کو دریائے سینڈ میں نہاتے ہوئے دیکھا اور اس کے بعد ایک شیرنمودار ہوا جسے کے بعد ایک کے بعد ایک 20 شیر نیچے اترے اور ایک قطار بناکر سکون کے ساتھ دریا سے پانی پینے لگے۔