• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی عدم توجہ، اناڑی ڈاکو لوٹ مار کیے بغیر چلا گیا


امریکا کے ایک سیلون میں ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے، شہریوں نے ڈاکو پر کوئی توجہ نہیں دی تو وہ بغیر لوٹ مار کیے خاموشی سے باہر نکل گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں ڈاکو سیلون میں داخل ہو کر شہریوں سے کہتا ہے کہ نقدی اس کے حوالے کی جائے۔

ڈاکو کے ہاتھ میں ایک بستہ ہے جس کے اندر ہاتھ ڈالے وہ یہ باور کرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس کے پاس اسلحہ ہے لیکن شہری اس ڈاکو سے زیادہ ہوشیار نکلے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اٹلانٹا شہر میں پیش آیا، سیلون میں کئی افراد موجود تھے لیکن کسی نے بھی ڈاکو کی دھمکیوں کا اثر نہیں لیا۔

جب اناڑی ڈاکو کاؤنٹر پر پہنچا تو وہاں موجود اہلکار فون پر گفتگو میں مصروف تھا، اس نے ڈاکو کی دھمکیوں کا اثر ہی نہیں لیا۔

البتہ ایک خاتون اپنی نشست سے کھڑی ہوئیں تو ڈاکو نے ان سے موبائل فون چھین لیا اور سیلون سے باہر نکل گیا۔

اٹلانٹا پولیس ڈپارٹمنٹ واقعے کی تفتیش کر رہا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو سلور رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید