• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی آبی جارحیت، راوی میں پانی چھوڑ دیا، PDMA کا الرٹ جاری

لاہور( نیوز ایجنسیاں) بھارت کی آبی جارحیت ، دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا.

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے 185,000 کیوسک پانی اجھ بیراج سے دریائے راوی میں چھوڑا ہے ، ریکارڈ کے مطابق پچھلے سال بھی بھار ت نے 173,000 کیوسک چھوڑا تھا، آخری اطلاعات تک چھوڑے گئے پانی کا تقریباً ایک تہائی یعنی 60,000 کیوسک جسر تک پہنچا تھاجس کی وجہ سے سیلاب کی نچلی سطح (دریائے راوی پر گیجنگ پوائنٹ)بنی تھی.

 ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث 59 کے قریب دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے.

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ بھارت نے روٹین کا پانی چھوڑا، ابھی سیلاب پنجاب میں یا کسی بھی جگہ نہیں آ رہا، آئندہ 2 ماہ اہم ہیں، بھارت میں جو بارشیں ہونی ہیں اس کا اثر یہاں پڑے گا، ہمارے تمام ادارے اپنی اپنی ایکسرسائز پوری کر رہے ہیں.

 فیڈرل فلڈ کمیشن (ایف ایف سی) نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں جیسر کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب جبکہ دریائے چناب اور دریائے راوی کے ملحقہ ندی نالوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تقریباً 65,000 کیوسک اگلے 20 سے 24 گھنٹوں کے اندر پہنچنے کی توقع ہے، جسر کے مقام پر دریائے راوی کی سیلابی حدود کے مطابق سیلابی میدانی علاقوں میں کم سیلاب متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ راوی سے منسلک اضلاع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں اور الرٹ رہیں۔تمام اضلاع نشیبی علاقوں میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیںریسکیو ، ریلیف آپریشن ٹیمیں مشینری کے ساتھ مکمل تیار رہیں۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نے بتایا کہ کوٹ غلام تا کوٹ نکا سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، دریائے چناب میں 1 لاکھ 18 ہزار43 ہزار 692 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ خانکی کے مقام پر اپ سٹریم 54404 کیوسک اور ڈاون سٹریم 47300 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مقامات پر پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے، گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، دریاوں میں پانی کے بہا و کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اہم خبریں سے مزید