بنگلورو (این این آئی)بھارت میں نجی کمپنی کے سی ای او کی جانب سے چیٹ بوٹ کی وجہ سے 90 فیصد ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بنگلورو میں ایک نجی کمپنی کے سی ای او کو اس بات پر شدید تنقید اور مذمت کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ اس نے 90فیصد کسٹمر کیئر اسٹاف کو برطرف کرکے چیٹ بوٹ سے کام لینے کا فیصلہ کیا۔ایک ایسے وقت میں جب دنیا مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جینس) کے جنون کے عروج پر ہے اور زیادہ سے زیادہ کمپنیاں آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی میں تیزی سے شامل ہو رہی ہیں، بنگلورو میں قائم ایک کمپنی کے بانی نے بھی اس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔